قومی اسمبلی سیکریٹریٹ ملازمین کے منجمد الاؤنسز بحال بجلی و تیل الاؤنس میں اضافہ

الاؤنسز میں اضافے کی منظوری قومی اسمبلی کی فنانس کمیٹی نے دی، ذرائع


INP May 27, 2024
الاؤنسز میں اضافے کی منظوری قومی اسمبلی کی فنانس کمیٹی نے دی، ذرائع۔ فوٹو:فائل

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ ملازمین کے منجمد الاؤنسز بحال کردیے گئے۔

ذرا ئع کے مطابق ملازمین کے پارلیمنٹ ہاؤ س الاؤ نس اور بجلی و تیل الاؤنس میں اضافہ کیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ ملازمین کے پارلیمنٹ ہاؤس الاؤنس میں 100 فیصد کر دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ ملازمین کے فیول، بجلی سبسڈی کی مد میں الاؤنس میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ فیول بجلی سبسڈی کی مد میں الاؤنس 35 فیصد سے بڑھا کر 65 فیصد مقرر کیا گیا ہے، الاؤنسز میں اضافے کی منظوری قومی اسمبلی کی فنانس کمیٹی نے دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں