بڑی صنعتوں کی پیداوار میں جولائی تا اپریل433 فیصد اضافہ

اپریل 2014 میں سالانہ بنیادوں پر بڑی صنعتوں کی پیداوار 2.69 فیصد بڑھی


Business Desk June 21, 2014
فارماسیوٹیکلز 0.34 فیصد اور آٹو موبائلز کی پیداوار میں 0.24 فیصد کمی دیکھی گئی۔ فوٹو: فائل

بڑی صنعتوں کی پیداوار میں رواں مالی سال کے ابتدائی 10 ماہ (جولائی تا اپریل 2014) کے دوران سال بہ سال 4.33 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

پاکستان بیوروشماریات (پی بی ایس) سے جاری ماہانہ رپورٹ کے مطابق اپریل 2014 میں سالانہ بنیادوں پر بڑی صنعتوں کی پیداوار 2.69 فیصد بڑھی تاہم مارچ2014 کے مقابلے میں 8.87 فیصد کمی دیکھی گئی۔ رپورٹ کے مطابق جولائی 2013 سے اپریل 2014 تک انجینئرنگ مصنوعات، دواؤں، گاڑیوں اور لکڑی کی مصنوعات کے علاوہ تمام شعبوں کی پیداوار میں اضافہ ہوا۔

اس دوران ٹیکسٹائل سیکٹر کی پیداوار میں 1.41 فیصد اضافہ ہوا جبکہ خوراک ومشروبات کے شعبے کی پیداوار 8.16 فیصد، کوک وپٹرولیم مصنوعات 6.04 فیصد، پیپر اینڈ بورڈ 10.18 فیصد، کھاد 20.44 فیصد، الیکٹرانکس 4.11 فیصد، آئرن اینڈ اسٹیل 5.05 فیصد، چمڑے کی مصنوعات 11.70فیصد، کیمیکلز 6.34 فیصد، غیردھاتی معدنی مصنوعات 0.06 فیصد اور ربرپراڈکٹس کی پیداوار میں 10.46 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا جبکہ لکڑی کی مصنوعات کی پیداوار میں 16.95 فیصد، انجینئرنگ مصنوعات 19.82فیصد، فارماسیوٹیکلز 0.34 فیصد اور آٹو موبائلز کی پیداوار میں 0.24 فیصد کمی دیکھی گئی۔

رپورٹ کے مطابق اپریل میں ٹیکسٹائل سیکٹر کی پیداوار 1.11 فیصد،خوراک ومشروبات 8.26 فیصد، پیپر اینڈ بورڈ 22.10 فیصد، کھاد 9.93 فیصد، آئرن اینڈ اسٹیل 20.56 فیصد، چمڑے کی مصنوعات 4.55فیصد، کیمیکلز 1.85فیصد اور ربرپراڈکٹس کی پیداوار 20.97 فیصد بڑھی تاہم کوک وپٹرولیم مصنوعات 6.06 فیصد، الیکٹرانکس5.87 فیصد، غیردھاتی معدنی مصنوعات 1 فیصد، لکڑی کی مصنوعات کی پیداوار82.77 فیصد، انجینئرنگ مصنوعات 16.31 فیصد، فارماسیوٹیکلز 0.06 فیصد اور آٹو موبائلز کی پیداوار 1.55 فیصد گر گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں