اے ڈی بی کی پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

پروگرام کے ذریعے پاکستان کو ترقیاتی اہداف کے حصول میں مدد ملے گی۔


Irshad Ansari June 05, 2024
پروگرام کے ذریعے پاکستان کو ترقیاتی اہداف کے حصول میں مدد ملے گی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔

اے ڈی بی کے مطابق پاکستان کو ملنے والا قرض نجی شراکت داری کے ذریعے بنیادی ڈھانچے اور خدمات میں سرمایہ کاری کیلئے ہے۔

اے ڈی بی نے کہا کہ پروگرام نجی شراکت داری کے ذریعے حکومتی پالیسیوں کے نفاذ میں معاون ہے جب کہ یہ پروگرام ہمارے پبلک سیکٹر مینیجمنٹ سپورٹ کے جامع اور مربوط پیکج کا حصہ ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق اس پروگرام کے ذریعے پاکستان کو اس کے ترقیاتی اہداف کے حصول میں مدد ملے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں