پاکستان کے معروف کامیڈین نشیلا کو مداحوں سے بچھڑے ایک برس بیت گیا

نشیلا نے’’شرطیہ میٹھے‘‘، ’’بشیرا ان ٹربل‘‘ سمیت ان گنت ڈراموں میں کام کیا اور ڈرامہ " عینک والا جن " سے خوب نام کمایا


Cultural Reporter June 23, 2014
مرحوم کی رہائشگاہ غازی آباد میں انکی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور دعائے مغفرت کی جائے گی۔ فوٹو: فائل

KARACHI: کامیڈین نشیلا کی پہلی برسی آج منائی جائے گی اس حوالے سے ان کی رہائشگاہ غازی آباد میں ان کی روح کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی اور دعائے مغفرت کی جائے گی۔

مرحوم ون مین شو کی وجہ سے شہرت رکھتے تھے۔ تھیٹر پر انھیں رائٹر وہدایتکارہ ناہید خانم نے متعارف کروایا۔ ان کے کریڈٹ پر ''شرطیہ میٹھے''، ''بشیرا ان ٹربل'' سمیت ان گنت ڈرامے ہیں جن میں انھوں نے جاندار کردار نگاری کے انمٹ نقوش چھوڑے جب کہ معروف ڈرامہ "عینک والا جن" سے انہوں نے خوب نام کمایا۔ وہ اداکار کے ساتھ اچھے گلوکار بھی تھے ۔ وہ ایک عرصہ سے گردے اور شوگر کے عارضہ میں مبتلا تھے اور23جون 2013 ء کو دنیا فانی سے رخصت ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں