ملوں کو ڈیڑھ لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت

حکومت نے ڈیڑھ لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی مشروط اجازت دی ہے، وفاقی وزیر


News Agencies June 11, 2024
حکومت نے ڈیڑھ لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی مشروط اجازت دی ہے، وفاقی وزیر۔ فوٹو: فائل

وزارت صنعت و پیداوار نے شوگر ملوں کوڈیڑھ لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی مشروط اجازت دیدی۔

ترجمان کے مطابق وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کی زیر صدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں حکومت اور پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے درمیان معاہدے پر دستخط کئے گئے۔

وفاقی وزیرکے مطابق حکومت نے ڈیڑھ لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی مشروط اجازت دی ہے، چینی کے سٹاک کی دستیابی اور قیمتوں میں استحکام کو یقینی بنایا جائے گا۔ایکس ملز چینی کی قیمت میں کسی صورت اضافہ نہیں کیا جائے گا۔ کاشتکاروں کی تمام زیر التوا ء ادائیگیاں ترجیحی بنیادوں پر ادا کی جائیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں