2024

ریلوے کا عید پر کرایوں میں 25 فیصد رعایت کا اعلان

عوام کو یہ سہولت عارضی بنیاوں پر3ماہ کے لیے حاصل ہوگی تاہم فیصلہ پر فوری طور پر عمل درآمد ہوگا،


Numainda Express June 12, 2024
فوٹو: فائل

پاکستان ریلویز کا عید پر کرایوں میں 25 فیصد رعایت کا اعلان ،کرایوں میں رعایت عید کے تینوں دن ،تمام مسافر ٹرینوں کی تمام کلاسز پر ہو گی تاہم رعایت کا اطلاق صرف کرنٹ بکنگ پر ہو گا۔

عید سپیشل ٹرینوں پر رعایت کا اطلاق نہیں ہوگا، ریلوے انتظامیہ نے پشاور براستہ راولپنڈی، لاہور، ساہیوال، خانیوال، ملتان، بہاولپوراور کراچی کے درمیان چلنے والی (13Up,14Dn) عوام ایکسپریس کو چکلالہ ریلوے اسٹیشن پر دو منٹ کے لیے سٹاپ کرنے کی اجازت دیدی ہے۔

عوام کو یہ سہولت عارضی بنیاوں پر3ماہ کے لیے حاصل ہوگی تاہم فیصلہ پر فوری طور پر عمل درآمد ہوگا،میانوالی اسٹیشن پر ریلویز پولیس اہلکاروں کی پھرتی اور بروقت رسپانس نے مسافر کی جان بچالی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں