انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ
اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 21 پیسے کی کمی سے 280 روپے 12 پیسے کی سطح پر بند ہوئی
معیشت میں زر مبادلہ کی طلب بڑھنے سے انٹربینک مارکیٹ میں بدھ کو ڈالر کی قدر میں اضافہ جبکہ عازمین حج کی ڈیمانڈ گھٹنے سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی کا رحجان رہا۔
حکومت کی قومی ایئرلائن سمیت خسارے میں چلنے والے دیگر قومی اداروں کی تیزرفتار نجکاری سے نئے انفلوز کی امید پر انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ایک موقع پر ڈالر کی قدر 06 پیسے کی کمی سے 278 روپے 55 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔
لیکن سپلائی میں بہتری آتے ہی مارکیٹ فورسز کی ڈیمانڈ بڑھنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ مزید 19 پیسے بڑھ کر 278 روپے 68 پیسے کی سطح پر بند ہوئے۔
اسکے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 21 پیسے کی کمی سے 280 روپے 12 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔