نان فائلرز کے بیرون ملک جانے پر پابندی اور موبائل چارج پر 75 فیصد ٹیکس کی تجویز

ٹیکس گوشوارے جمع نہ کروانے والے بیرون ملک نہیں جاسکیں گے، نان ایکٹیو ٹیکس صارفین کی کال پر 75 فیصد ٹیکس ہوگا


Irshad Ansari June 12, 2024
فوٹو فائل

وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں نان فائلرز کے بیرون ملک سفر پر پابندی جبکہ نان فائلرز موبائل صارفین پر 75 فیصد ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چیئرمین نے بتایا کہ نان فائلر موبائل صارفین پر 75 فیصد ٹیکس عائد کردیا گیا ہے جبکہ نان ایکٹیو ٹیکس پیئر موبائل صارفین کی کال پر 75 فیصد ٹیکس چارج کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ نان فائلر کے بیرون ملک سفر پر پابندی کی بھی تجویز دی گئی ہے، اب ٹیکس گوشوارے جمع نہ کروانے والے لوگ بیرون ملک سفر نہیں کرسکیں گے البتہ حج و عمرہ اور تعلیمی سفر کیلیے انہیں چھوٹ ہوگی۔

چیئرمین ایف بی آر نے بتایا کہ اس حوالے سے فنانس بل کے ذریعے ٹیکس قوانین میں ترامیم تجویز کی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں