بجٹ 2425 نان فائلر کے گھر خریدنے پر ٹیکس 45 فیصد کرنے کی تجویز
بجٹ میں یکم جولائی کے بعد ہولڈنگ کی مدت سے قطع نظر فائلرز کے لیے 15 فیصد کی تجویز دی گئی ہے
وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 25-2024 کے بجٹ میں کیپیٹل گینز ٹیکس کا نیا نظام متعارف کروانے اور فائلر کے لیے پراپرٹی ٹیکس جبکہ نان فائلرز کیلیے ٹیکس کی شرح 45 فیصد کرنے کی تجویز دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے آئندہ مالی سال 2024-2025 کے بجٹ میں گنیز ٹیکس کا نیام نظام متعارف کرانے کی تجویز دی جبکہ رئیل اسٹیٹ اور سیکیورٹیز پر کیپیٹل گین ٹیکس میں ترمیم کی گئی ہے۔
فنانس بل کے مطابق موجودہ قانون میں غیر منقولہ پراپرٹی کے کیپیٹل گینز پر فائلر اور نان فائلر دونوں کے لیے ہولڈنگ کی مدت کی بنیاد پر ٹیکس لگایا جاتا ہے، ہولڈنگ کی مدت سے قطع نظر 15 فیصد کی شرح سے ٹیکس وصول کرنے کی تجویز ہے، جبکہ نان فائلر ٹیکس ریٹ مختلف سلیبس کے تحت 45 فیصد تک کرنے کی تجویز ہے۔
حکومت کا ماننا ہے کہ اس اقدام سے معیشت کو دستاویزی کرنے میں مدد ملے گی، اس طرح ہاوٴسنگ سیکٹر سے قیاس آرائیوں کا خاتمہ ہوگا اور عوام کو سستی ہاوٴسنگ کی فراہمی میں مدد ملے گی جبکہ سیکیورٹیز پر بھی کیپیٹل گینز ٹیکس کا نیا نظام متعارف کروایا گیا ہے، موجودہ قانون میں سیکیورٹیز کے کیپیٹل گینز پر فائلر اور نان فائلر دونوں کے لیے ہولڈنگ کی مدت کی بنیاد پر ٹیکس لگایا جاتا ہے۔
دستاویز کے مطابق کیپیٹل گینز پر ٹیکس نظام کو تبدیل کیا جارہا ہے، یکم جولائی کے بعد ہولڈنگ کی مدت سے قطع نظر فائلرز کے لیے 15 فیصد جبکہ نان فائلرز کے لیے مختلف سلیبس کے تحت ٹیکس کی شرح 45 فیصد کرنے کی تجویز کی گئی ہے۔