تنخواہ داروں پر بھاری ٹیکس صحافیوں کا وزیرخزانہ کی پریس کانفرنس میں احتجاج

پرائیویٹ سیکٹر میں تنخواہیں نہیں بڑھتیں جب کہ پرائیویٹ ملازمین پر بھاری ٹیکس لگائے گئے ہیں، صحافیوں کا مؤقف


Khususi Reporter June 13, 2024
(فوٹو: اسکرین گریب)

صحافیوں نے تنخواہ داروں پر بھاری ٹیکس عائد کرنے پر وزیر خزانہ کی پریس کانفرنس سے قبل احتجاج کیا۔


وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگ زیب کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس سے قبل تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس میں بھاری اضافے کے خلاف صحافیوں نے احتجاج کیا۔



پی بلاک آڈیٹوریم میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس سے قبل تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس میں بھاری اضافے کے خلاف صحافیوں نے کھڑے ہو کر احتجاج کیا۔


یہ خبر بھی پڑھیں: تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس لگائے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے، وزیر خزانہ

صحافیوں نے وزیر خزانہ کی پریس کانفرنس شروع ہونے سے قبل ٹوکن احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔ اس موقع پر صحافیوں کا کہنا تھا کہ پرائیویٹ سیکٹر میں تنخواہیں نہیں بڑھتیں، البتہ پرائیویٹ سیکٹر کے ملازمین پر بھاری ٹیکس لگائے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔