نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ اوسط قیمت 5 روپے 71 پیسے بڑھا دی

نیپرا نے اضافے کی سفارش منظوری کیلیے حکومت کو ارسال کردی، اطلاق یکم جولائی سے ہوگا


Zaigham Naqvi June 14, 2024
(فوٹو : فائل)

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی فی یونٹ اوسط قیمت میں 5 روپے 72 پیسے اضافہ کر دیا۔

نیپرا حکام نے بجلی کی قیمت میں اضافہ کرتے ہوئے اسے منظوری کیلیے وفاقی کابینہ کو ارسال کردیا ہے، جس کی منظوری وزیر اعظم دیں گے۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم کا صنعتوں کیلیے بجلی 10 روپے سے زائد سستی کرنے کا اعلان

نیپرا کے مطابق فی یونٹ اوسط قیمت کا اطلاق آئندہ مالی سال (یکم جولائی 2024ء) سے ہوگا۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق بجلی کااوسط بنیادی ٹیرف 29.78 روپےسے بڑھ کر 35.50 روپے فی یونٹ ہوجائے گا۔ بجلی کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ وفاقی کابینہ نے کرنا ہے۔ ذرائع کے مطابق رواں مالی سال وفاقی حکومت نے بجلی کا بنیادی ٹیرف7.50 روپے فی یونٹ تک بڑھایا تھا جبکہ گزشتہ مالی سال بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 7.91 روپے فی یونٹ تک اضافہ کیا گیا تھا۔

رواں مالی سال 2023-2024ء کے لیے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں یکمشت اضافہ کیا گیا تھا اور اسی طرح مالی سال2022-2023ء میں بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافہ 3 مراحل میں کیا گیا تھا۔

قبل ازیں وزیر اعظم نے صنعتوں کیلیے بجلی کی فی یونٹ قیمت 10 روپے 69 پیسے کم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے فی یونٹ قیمت 34 روپے 99 پیسے مقرر کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔