پشاور سے ٹماٹر باہر لے جانے پر پابندی عائد

ٹماٹروں کی قیمت کنٹرول کرنے کے لیے دفعہ 144 لگادی گئی


Numainda Express June 15, 2024
ٹماٹروں کی قیمت کنٹرول کرنے کے لیے دفعہ 144 لگادی گئی

ٹماٹروں کی قیمت نے ڈبل سنچری کرلی، ٹماٹر ایک ہی روز میں دو سو روپے فی کلو سے زیادہ ہوگئے۔

ڈی سی پشاور نے ٹماٹروں کی قیمت کنٹرول کرنے کے لیے دفعہ 144 کے تحت ٹماٹروں کے ضلع سے باہر لے جانے پر پابندی عائد کردی۔

عیدالاضحٰی کے قریب آتے ہی ٹماٹروں کی قیمتوں کو پر لگ گئے ۔ ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں ایک ہی روز سو روپے فی کلو کا اضافہ ہوگیا۔

ٹماٹر کی نئی قیمت دو سو روپے تک پہنچ گئی ہے۔ بڑھتے نرخ کو کنٹرول کرنے کے لئے ضلعی انتظامیہ نے ٹماٹروں کے ضلع سے باہر جانے پر پابندی عائد کردی ہے ۔ دفعہ 144 کے تحت یہ پابندی عائد ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں