کراچی میں پلاسٹک بیگز سے سڑک کی تعمیر کا تجربہ کامیاب

2 ماہ ٹرائل کے دوران ہیوی ٹریفک گزارنے کے باوجود سڑک کی پختگی برقرار رہی


آفتاب خان June 15, 2024
فوٹو: ایکسپریس ویب

ڈی ایچ اے کراچی نے آلودگی کا سبب بننے والے پلاسٹک بیگز سے پختہ سڑک کی تعمیر کردی۔

ڈی ایچ اے فیز 8 خیابان اتحاد میں پہلی مرتبہ تجرباتی طورپر300 میٹرلمبی اور9.3 میٹرچوڑی سڑک کی تعمیرمیں پلاسٹک کی تھیلیوں سے حاصل کردہ 2.5 میٹرک ٹن میٹریل استعمال کیا گیا۔

پلاسٹک میٹیریل کی لیبارٹری میں 6 ماہ تک جانچ کی گئی، گزشتہ 2 ماہ ٹرائل کے دوران ہیوی ٹریفک گزارنے کے باوجود سڑک کی پختگی برقراررہی۔

ایڈیشنل ڈائریکٹرانجینئرنگ ڈی ایچ اے نویدالرحمن کا کہنا ہے کہ پائلٹ پراجیکٹ کی کامیابی کے بعد مستقل میں ڈیفنس اورکلفٹن کی دیگرسڑکوں کو بھی پلاسٹک روڈ میں تبدیل کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پلاسٹک کی تھیلیاں ماحولیاتی آلودگی کا بڑا ذریعہ ہیں، ماہرین کہتے ہیں کہ ایک پلاسٹک کی تھیلی کو مکمل طور پر گلنے میں 10 سال سے ایک ہزارسال کا عرصہ درکار ہوتا ہے لیکن ڈی ایچ اے کراچی نے پلاسٹک بیگز کا تعمیری پہلو ڈھونڈ کر اس سے پھیلنے والی آلودگی پر قابو پانے کی نئی راہ دکھا دی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں