اٹلی کی فٹبال ٹیم کے سابق کپتان ڈکیتی مزاحمت پر زخمی

پانچ مسلح افراد نے گھر میں داخل ہوکر اہل خانہ کو یرغمال بنایا اور مزاحمت پر فٹبالر کو تشدد کر کے زخمی کردیا


Zubair Nazeer Khan June 21, 2024
فوٹو فائل

اطالوی فٹبال ٹیم کے سابق کپتان اور اے سی میلان کے سابق فٹبالر رابرٹو بیگیو شمالی اٹلی میں اپنے گھر پر مسلح ڈکیتی میں زخمی ہو گئے۔

برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق پانچ مسلح ڈکیت 57 سالہ سابق فٹبالر کے گھر میں داخلے ہوئے اور اہل خانہ کو یرغمال بنا کر کمرے میں بند کیا۔

اس دوران فٹبالر نے مزاحمت کی تو ڈکیتوں نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا اور ماتھے پر بندوق کا بٹ مارا جس کے نتیجے میں اُن کا سر پھٹ گیا۔ ڈاکٹرز نے رابرٹو کی حالت کو خطرے سے باہر قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ 1994 میں امریکا میں منعقدہ ورلڈ کپ کے فائنل میں برازیل کے خلاف اطالوی ٹیم کی قیادت کرنے والے بیگیو نے 2004 میں فٹبال کو خیرباد کہہ دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں