سی پیک پر حکومت اور اپوزیشن جماعتیں ایک پیج پر آگئیں

اسلام آباد میں منعقدہ پاک چین مشاورتی میکنزم اجلاس، تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان کی مکمل تعاون کی یقین دہانی


خالد محمود June 21, 2024
فوٹو ریڈیو پاکستان

ملک کی تمام سیاسی جماعتیں سی پیک سے متعلق ایک پیج پر آگئیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک ) پر ہونے والے پاک چین مشترکہ اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن کی تمام سیاسی جماعتیں ایک پیج پر آگئیں اور انہوں نے منصوبے میں تعاون پر اتفاق کیا ہے۔

اسلام آباد میں منعقدہ پاک چین مشاورتی میکنزم اجلاس میں چین کے وفد سمیت نائب وزیرعظم وزیر خارجہ اسحاق ڈار، ن لیگ کے وزرا، پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی، جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور دیگر سیاسی جماعتوں کے سربراہان اور رہنما بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں: ترقی کیلیے اداروں اور سیاسی جماعتوں کو مل کر چلنا ہوگا، چینی وزیر لیوجیان چاؤ

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ چینی وفد اور اور وزیر کو خوش آمدید کہتے ہیں، ہمارے اس دورے اور اجلاس میں مفید باتیں ہوئیں، چینی وفد کا دورہ باہمی اعتماد میں اضافے کا سبب بنے گا۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک دونوں ممالک کے درمیان تعاون کا نیا ورژن ہے اور اس پر تمام سیاسی جماعتیں ایک پیج پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم سے چینی وفد کی ملاقات، شہباز شریف کا دورہ چین انتہائی کامیاب رہا، لیو جیان چاؤ

اجلاس سے خطاب میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن اور وزیر لیوجیان چاؤ نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے اداروں اور سیاسی جماعتوں کو مل کر چلنا ہوگا، ترقی کے اہداف کے لیے سیاسی استحکام ضروری ہے۔ پاکستان اور چین کی ترقی سے دونوں ممالک کو فائدہ پہنچے گا پاک چین معاہدوں سے ترقی کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ سی پیک پاکستان کی تعمیر و ترقی کا منصوبہ ہے، پاکستان اور چین کی دوستی ہمالیہ سے اونچی ہے۔ امیر جے یوآئی مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ دونوں ممالک کے عوام کے لیے دوستی کو فائدہ مند بنانا چاہتے ہیں، سی پیک پر پاکستان میں قومی اتفاق رائے پایا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف سے چین کے وزیر لیو جان چاؤ سے جی ایچ کیو میں ملاقات

اسے بھی پڑھیں: وزیراعظم سے چینی وفد کی ملاقات، شہباز شریف کا دورہ چین انتہائی کامیاب رہا، لیو جیان چاؤ

پاک چین مشاورتی میکنزم اجلاس سے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق،احسن اقبال ،حناربانی کھر،سینیٹر علی ظفر ودیگر نے بھی خطاب کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں