سندھ ہائیکورٹ گریڈ 1 تا 15 پر بھرتیوں کے خلاف حکم امتناع میں توسیع
عدالت نے ایم کیو ایم کی درخواست پر گریڈ ایک سے 15 تک بھرتیوں پر حکم امتناع جاری کررکھا ہے
سندھ ہائی کورٹ نے صوبے میں گریڈ ایک سے 15 پر بھرتیوں کے خلاف درخواستوں پر جاری حکم امتناع میں توسیع کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ہائی کورٹ میں صوبے میں گریڈ ایک سے 15 پر بھرتیوں کے خلاف درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے بھرتیوں کے خلاف جاری حکم امتناع میں توسیع کردی۔
درخواست گزار ایم کیو ایم کے وکیل کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کردی۔ عدالت نے سماعت 29 جون تک ملتوی کردی۔ عدالت نے ایم کیو ایم کی درخواست پر گریڈ ایک سے 15 تک بھرتیوں پر حکم امتناع جاری کررکھا ہے۔