وزیراعلیٰ کے پی بانی پی ٹی آئی کو آپریشن عزم استحکام کے حوالے سے آگاہ کریں گے

علی امین گنڈا پور پارٹی قیادت کی ہدایت پر اراکین اسمبلی کو بھی آپریشن کے حوالے سے بریفنگ دیں گے


احتشام بشیر June 23, 2024
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی قیادت نے علی امین گنڈاپور سے رابطہ کیا اور تفصیلات طلب کیں—فوٹو: فائل

وزیراعلی خیبرپختونخوا(کے پی) علی امین گنڈاپور آپریشن عزم استحکام کے حوالے سے بانی چیرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو اڈیالہ جیل میں آگاہ کریں گے اور پارٹی کے ارکان اسمبلی کو بھی بریفنگ دیں گے۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے رابطہ کیا اور آپریشن عزم استحکام کے حوالےسے تفصیلات مانگ لی ہیں جس پر وزیراعلی نے کل بانی چیرمین سے ملاقات کے بعد پارٹی کے ارکان اسمبلی کو بریفنگ دینے کے حوالے سے آگاہ کیا ہے۔

پارٹی قیادت نے وزیراعلیٰ کے پی کو بتایا ہے کہ آپریشن عزم استحکام سے ارکان اسمبلی میں بے چینی ہے اس لیے پارلیمنٹیرین کو صورت حال سے آگاہ کیا جائے۔

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے آپریشن عزم استحکام کی ابتدائی معلومات سے پارٹی قیادت کو پہلے ہی آگاہ کردیا ہے اور مزید تفصیلات کے حوالے سے وہ کل اسلام آباد میں ارکان اسمبلی کو آگاہ کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں