اینٹی نارکوٹکس فورس نے 9 ماہ کے دوران 3 ہزار 349 کلو منشیات برآمد کر لی

88ملزمان سمیت5غیر ملکی اسمگلرگرفتار،اسمگلروں کے22 ٹھکانوں اور19گروہوں کا خاتمہ کردیا گیا


Sajid Rauf June 26, 2014
29 کوریئر کارروائیوں میں 20 کلو ہیروئن اور حشیش برآمد کی گئی۔ فوٹو : فائل

اینٹی نارکوٹکس فورس سندھ نے 9 ماہ کے دوران منشیات کی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے4 غیر ملکیوں سمیت 109ملزمان کو گرفتار کر کے بھاری مالیت کی منشیات برآمد کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ادارہ انسداد منشیات سندھ (اینٹی نارکوٹکس فورس) نے اکتوبر 2013 سے شروع کیے گئے آپریشن امید نو کے دوران91 کارروائیوں میں88 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 878 کلو ہیروئن، 2325 کلو گرام حشیش،15کلو افیون اور 5کلو کوکین، 26 کلو بھنگ ،کیمیکل پاؤڈر، کچی شراب برآمد کی۔

ادارے کی جانب سے جاری کارکردگی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 29 کوریئر کارروائیوں میں 20 کلو ہیروئن اور حشیش برآمد کی گئی ایئر پورٹ پر منشیات کی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے 14کارروائیوں میں 13ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ساڑھے5 کلو ہیروئن اور2 کلو کوکین برآمد کی گئی، گرفتار کیے گئے 3 اسمگلر غیر ملکی تھے، بندرگاہوں پر موجود کنٹینروں پر 5 چھاپہ مار کارروائیوں میں8 ملزمان کو گرفتار کرکے638کلو ہیروئن اور ڈھائی کلو کوکین برآمد کی گئی۔

گرفتار ملزمان میںایک غیر ملکی بھی شامل تھا، اکتوبر 2013 سے جون 2014 تک مجموعی طور پر منشیات کے اسمگلروں کے22 ٹھکانوں کا خاتمہ کردیا گیا جبکہ جنوری 2014 سے جون 2014 تک 19منشیات کے بڑے گروہوں کا خاتمہ کیا گیا جن میں کراچی میں10حیدر آباد میں6 اور سکھر کے 3گروہ شامل ہیں 25 مقدمات میں ملزمان کو سزائیں دی جاچکی ہیں 175 مقدمات عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔

ادارے کی جانب سے ماتحت عدالتوں کے فیصلوں کے خلاف391 اپیلیں اعلیٰ عدالتوں میں کی گئی ہیں مذکورہ دورانیے میں 39.19 ملین کے اثاثے منجمد اور2.37 ملین کے اثاثوں کو ضبط کرلیا گیا ہے لیاری میں قائم اینٹی نارکوٹکس فورس کے کے مرکز میں منشیات سے متاثرہ 10210 مریض رجسٹرڈ ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں