سانحہ نو مئی سرکاری عمارت جلانے کے مقدمے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا طلب

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج نے زرتاج گل، مہر محمد جاوید اور اشرف سوہنا کو طلب کرلیا


Qaiser Sherazi June 24, 2024
فوٹو اسکرین گریپ

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ نو مئی کو سرکاری عمارت جلانے کے الزام میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سمیت پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کو طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی راولپنڈی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے وزیر اعلی خیبر پختونخواہ علی امین گنڈا پور، قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی لیڈر زرتاج گل،اشرف سوہنا اور مہر محمد جاوید کو سانحہ 9 مئی کے تھانہ کینٹ میں سرکاری عمارت جلانے کے مقدمہ میں طلبی کا نوٹس جاری کردیا۔

عدالت نے مذکورہ رہنماؤں کو 26 جون کو اڈیالہ جیل طلب کیا ہے۔ مذکورہ مقدمے میں وزیراعلیٰ سمیت چاروں رہنماؤں نے ضمانت حاصل کی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ سانحہ9 مئی کے تمام کیسوں کی26 جون کو اڈیالہ جیل عدالت میں سماعت ہوگی اور بانی چئیرمین پی ٹی آئی سمیت تمام ملزمان کو فرد جرم کے لئے مقدمات کے چالان کی نقول تقسیم کی جائیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔