جسٹس محمد شفیع صدیقی سندھ ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس مقرر

جسٹس شفیع صدیقی کو جسٹس عقیل احمد عباسی کے سپریم کورٹ کا جج مقرر ہونے کے بعد قائم مقام چیف جسٹس مقرر کیا گیا ہے


کورٹ رپورٹر June 24, 2024
جسٹس محمد شفیع صدیقی جوڈیشل کمیشن پاکستان کی منظوری تک بطور قائم مقام چیف جسٹس فرائض ادا کریں گے

صدر پاکستان نے سندھ ہائیکورٹ کے سینئر جج جسٹس محمد شفیع صدیقی کو سندھ ہائیکورٹ کا قائم مقام چیف جسٹس مقرر کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس محمد شفیع صدیقی جوڈیشل کمیشن پاکستان کی منظوری تک بطور قائم مقام چیف جسٹس فرائض ادا کریں گے۔

جسٹس شفیع صدیقی کو جسٹس عقیل احمد عباسی کے سپریم کورٹ کا جج مقرر ہونے کے بعد قائم مقام چیف جسٹس مقرر کیا گیا ہے۔

جوڈیشل کمیشن پاکستان اپنے اگلے اجلاس میں سندھ ہائیکورٹ کا ریگولر چیف جسٹس مقرر کرنے کی منظوری دے گا۔

جسٹس محمد شفیع صدیقی آج قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔