سعودی ایتھلیٹ نے ایشیائی ریکارڈ قائم کرتے ہوئے پیرس اولمپکس کیلئے کوالیفائی کرلیا
فرانس کے دارالحکومت میں اولمپکس کا آغاز 26 جولائی سے ہوگا
سعودی عرب کے ایتھلیٹ نے ایشیائی ریکارڈ قائم کرتے ہوئے پیرس اولمپکس میں شرکت کا حق حاصل کرلیا۔
سعودی عرب کے اخبار سعودی گزٹ کے مطابق میڈرڈ میں ہونے والے انٹر نیشنل ایتھلیٹکس مقابلوں کے شاٹ پٹ ایونٹ میں محمد تولو نے 21.80 میٹرز دور گولہ پھینک کر ایشین ریکارڈ قائم کرنے کے ساتھ ہدف کو عبور کرتے ہوئے اگلے ماہ ہونے والے پیرس اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
چین کے شہر ہنزولو میں منعقدہ ایشین گیمز کے سلور میڈلسٹ سعودی ایتھلیٹ کا کہنا ہے کہ اب ان کی نظریں اولمپک گولڈ میڈل پر ہیں، فرانس کے دارالحکومت پیرس میں اولمپکس کا آغاز 26 جولائی سے ہوگا۔