بیوی اور دوستوں کے ساتھ مل کر باپ کا قتل چاروں ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور

ملزمان میں مقتول کا بیٹا بلال، بہو ماہ نور، احمر اور انعام شامل ہیں


کورٹ رپورٹر June 26, 2024
گرفتار ملزمان کی تصاویر (فوٹو : پولیس)

جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نے بیوی اور دوستوں کے ساتھ مل کر باپ کو قتل کرنے کے مقدمے میں گرفتار ملزمان کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ ویسٹ نے بیوی اور دوستوں کے ساتھ مل کر باپ کو قتل کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ ملزمان میں مقتول کا بیٹا بلال، بہو ماہ نور، احمر اور انعام شامل ہیں۔

تفتیشی افسر نے بتایا کہ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمہ سے مقتول کا موبائل فون برآمد کیا گیا، موقع سے آلہ قتل ہتھوڑا اور چادر جس میں نعش کو لپیٹا گیا تھا وہ بھی برآمد کرلی گئی، ملزم بلال نے والدہ کو طلاق دینے اور والد کے فلیٹ و پنشن کے چکر میں اپنے والد کو اپنی اہلیہ اور دوستوں کے ساتھ مل کر قتل کیا تھا۔

تفتیشی افسر نے کہا کہ مقتول شاہد کی لاش سرجانی میں واقع ایک فلیٹ سے برآمد ہوئی تھی، ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا ہے۔

عدالت نے ملزمان کا 5 روزہ جسمانی دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف تھانہ سرجانی ٹاؤن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں