انٹربینک میں ڈالر کی قدر گرگئی
انٹربینک میں ڈالر کی قدر278 روپے 40پیسے پربند ہوئی
انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قدر مستحکم رہی۔
بدھ کو انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 10 پیسے کی کمی واقع ہوئی اور ڈالر278 روپے 40پیسے پربند ہوا۔منگل کو انٹربینک میں ڈالر 278 روپے50پیسےپربند ہوا تھا۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 280 روپے 27پیسے پر مستحکم رہی۔