ایک کروڑ سے کی چوری میں ملوث ملزم گرفتار مال مسروقہ برآمد

اقبال ٹاؤن کےشہری محمد سلیم قیصر کے گھر 1 کروڑ سے زائد مالیت کی چوری کی واردات ہوئی تھی


سید مشرف شاہ June 27, 2024
ملزم شہری پولیس کی حراست میں ہے جبکہ میز پر برآمد شدہ مال موجود ہے (فوٹو ایکسپریس ویب)

پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن میں ہونے والی ایک کروڑ سے زائد مالیت کی چوری کا کیس پولیس نے حل کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے مال مسروقہ برآمد کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق اقبال ٹاؤن کےشہری محمد سلیم قیصر کے گھر 1 کروڑ سے زائد مالیت کی چوری کی واردات ہوئی تھی جس پر ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر نے نوٹس لیا اور ملزمان کی گرفتاری کیلیے ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن مغیث احمد ہاشمی کی سربراہی میں ایک ٹیم تشکیل دی تھی۔

انچارج انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن مرتضٰی اسلم نے پولیس ٹیم کے ہمراہ بڑی کارروائی کرتے ہوئے چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا جس کی شناخت شہریار عرف شیری کے نام سے ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: لاہور؛ دو کروڑ کی ڈکیتی کا ڈرامہ رچانے والا ملزم ساتھیوں سمیت گرفتار

پولیس کے مطابق ملزم نے خالی گھر میں داخل ہوکر 50 تولے زیور، نقدی چرایا جبکہ وہ جاتے وقت ساتھ میں ڈی وی آر بھی لے گیا تھا۔ ملزم شہریار عرف شہری کو جدید ٹیکنالوجی سمیت ہیومین انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔

ایس پی انویسٹی گیشن مغیث احمد ہاشمی نے بتایا کہ ملزم کے قبضے سے مال مسروقہ برآمد کرلیا گیا ہے جبکہ گرفتار ملزم کا مضبوط چالان مرتب کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائےگی۔ انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں