کراچی میں بارش فٹنس کیمپ میں شریک کرکٹرز کیلئے ابر رحمت بن گئی

موسم خوشگوار ہونے پر سخت گرمی سے نڈھال کھلاڑیوں نے سکون کا سانس لیا


Zubair Nazeer Khan June 28, 2024
فوٹو: ویڈیو گریب

کراچی میں شدید گرمی اور حبس کے بعد بارش سے موسم خوشگوار ہونے پر پی سی بی کے پری سیزن فٹنس و فیلڈنگ کیمپ میں شریک کرکٹرزنے سکون کا سانس لیا۔

بنگلا دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز اور دورہ آسٹریلیا کے لیے کیمپ کمانڈنٹ محمد مسرور کی زیر نگرانی حنیف محمد ریجنل ہائی پر فارمنس سینٹر پر جاری کیمپ کے شرکا گرم موسم کی وجہ سے سخت پریشانی سے دو چار تھے۔

جمعرات کو ہونے والی بارش کھلاڑیوں کے لیے رحمت بن گئی، تیز ہوائیں چلنے سے موسم میں بہتری آنے پر کرکٹرز کی تربیت میں بھی تیزی آگئی اور انہوں نے بھرپور ٹریننگ کی۔

مزید پڑھیں: سابق کپتان سرفراز احمد کی سخت گرمی میں ٹریننگ

ان میں سابق ٹیسٹ کپتان سرفراز احمد، سعود شکیل، امام الحق،عبداللہ شفیق، عثمان قادر، شاہ نواز دھانی، زاہد محمود اور محمد حارث و دیگر شامل تھے۔

کیمپ کے ابتدائی دو روز کرکٹرز سخت گرمی کے سبب بری طرح نڈھال نظر آئے تھے جبکہ درجہ حرارت 41 سینٹی گریڈ تک پہنچ جانے کے سبب گرمی کی حدت کھلاڑیوں اور منتظمین کے لیے پریشان کن رہی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں