حالیہ ہفتے 18 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں ادارہ شماریات
ایک ماہ کے بعد مہنگائی کی شرح میں 0.73فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے
ملک میں مسلسل ایک ماہ مہنگائی کی شرح میں اضافے کے بعد پانچویں ہفتے مہنگائی کی شرح میں کمی واقع ہوگئی۔ حالیہ ہفتے ملک میں مہنگائی کی شرح میں 0.73فیصد کمی واقع ہوئی ہے جبکہ حالیہ ہفتے سالانہ بنیادوں پر بھی مہنگائی کی شرح کم ہوکر22.88 فیصد پر آگئی۔
وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتہ میں روزمرہ استعمال کی 18 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ اور 8 اشیاء کی قیمتوں میں کمی جبکہ 25 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔
حالیہ ہفتے کے ٹماٹر کی قیمت میں 25.25 فیصد، چکن 14.20فیصد،پیاز3.90فیصد، لہسن2.80 فیصد ،بریڈ کی قیمت میں 0.81 فیصد، انڈوں کی قیمتوں میں0.09 فیصد جبکہ باسمتی ٹوٹا چاول کی قیمتوں میں 0.15 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی۔
دوسری جانب ایل پی جی کی قیمت میں 5.38 فیصد، دال چنا4.72 فیصد، دال مونگ3.20 فیصد، دال مسور1.79 فیصد، دال ماش 0.32 فیصد، آلو 0.99 فیصد، گڑ 0.87 فیصد،آگ جلانے والی لکڑی 0.20 فیصد اور آٹے کی قیمت میں 0.61 فیصد کا اضافہ ہوا۔
اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اشاریہ کے لحاظ سے سالانہ بنیادوں پر 17 ہزار 732روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلیے مہنگائی کی شرح0.80 فیصدکمی کے ساتھ 16.57فیصد، 17 ہزار 733روپے سے 22 ہزار 888روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلیے مہنگائی کی شرح 0.85فیصد کمی کے ساتھ20.30فیصد ہوگئی۔
22 ہزار 889روپے سے 29 ہزار 517 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلیے مہنگائی کی شرح0.77 فیصد کمی کے ساتھ 26 فیصد اور 29 ہزار 518روپے سے 44ہزار 175 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلیے مہنگائی کی شرح0.79 فیصد کم ہوکر 23.30فیصد رہی۔
اسی طرح 44 ہزار 176روپے ماہانہ سے زائد آمدنی رکھنے والے طبقے کیلیے مہنگائی کی شرح0.67 فیصد کمی کے ساتھ 20.53فیصد ریکارڈ کی گئی۔