راولپنڈی بم دھماکہ کیس میں 2 مجرمان کو تین تین مرتبہ سزائے موت

13 دسمبر 2020 کو بم دھماکہ میں خاتون جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہوئے تھے


Qaiser Sherazi July 01, 2024
(فوٹو: فائل)

تھانہ گنج منڈی بم دھماکہ کیس میں 2 مجرمان کو جرم ثابت ہونے پر تین، تین مرتبہ سزائے موت سنادی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دونوں مجرمان کو اقدام قتل، زخمی کرنے کی دفعات میں مجموعی طور پر 23 سال قید، 5 لاکھ معاوضہ، ساڑھے 4 لاکھ جرمانہ عائد کیا گیا۔

دونوں مجرمان نصرت خان اور عادل خان کو تھانہ سی ٹی ڈی پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ مجرمان سے بھاری بارود بھی برآمد کیا گیا تھا۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے فیصلہ سنایا، جج نے ریمارکس میں کہا کہ دونوں کو اُس وقت تک پھانسی پھندے پر لٹکائے رکھا جائے جب تک موت نا ہو۔

13 دسمبر 2020 کو بم دھماکہ میں خاتون مسماة یاسمین جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہوئے تھے۔ فیصلے کے بعد دونوں مجرمان کو ہتھکڑیوں میں جکڑ کر اڈیالہ جیل پہنچا دیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔