مالی سال 242023 میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت 45291 ملین ٹن رہی

گذشتہ مالی سال سیمنٹ کی برآمدات میں 55.71 فیصد اضافہ ہوا، آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن


Business Reporter July 02, 2024
فوٹو: فائل

مالی سال 24-2023 میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت 45.291 ملین ٹن رہی، جو اس سے پچھلے مالی سال کی فروخت 44.579 ملین ٹن سے 1.60فیصد زائد ہے۔

آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 24-2023 میں سییمنٹ کی فروخت میں مالی سال 23-2022 کے مقابلے میں 1.60 فیصد اضافہ ہوا اور سیمنٹ کی مقامی فروخت اور برآمدات کا مجموعی حجم 45.291ملین ٹن رہا، مالی سال 23-2022 میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت 44.579ملین ٹن رہی تھی۔

اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 24-2023 کے دوران سیمنٹ کی مقامی فروخت 38.181ملین ٹن رہی جو مالی سال 23-2022 کی مقامی فروخت 40.013 ملین ٹن سے 4.58فیصد کم ہے۔

مالی سال 24-2023کے دوران سیمنٹ کی ایکسپورٹ 55.71 فیصد کے نمایاں اضافہ سے 7.110 ملین ٹن رہی جبکہ مالی سال 23-2022 میں سیمنٹ کی ایکسپورٹ 4.566ملین ٹن رہی تھی۔

اعدادوشمار کے مطابق جون 2024میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت 12.58 فیصد کمی سے 3.552 ملین ٹن رہی۔

جون 2024کے مہینے میں سیمنٹ کی ایکسپورٹ 17.95 فیصد کمی سے 4لاکھ 72 ہزار 865 ٹن رہی جو گزشتہ سال جون کے مہینے میں 5لاکھ 76ہزار 309 ٹن رہی تھی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں