پاکستان کا دوسرا گرین فیلڈ ایئرپورٹ گوادر دسمبر تک فعال ہوگا

رواں مالی سال میں گوادر ایئرپورٹ کے لیے 3 ارب 5 کروڑ 6 لاکھ روپے کا بجٹ رکھا گیا ہے


آفتاب خان July 06, 2024
گوادر ایئرپورٹ کا آپریشنل حصہ ستمبر تک فعال ہوگا—فوٹو: فائل

پاکستان کے دوسرے گرین فیلڈ ہوائی اڈہ نیوگوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی تعمیر آخری مراحل میں داخل ہوگئی جو رواں سال دسمبر میں پروازوں کے لیے فعال ہو جائے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ مالی سال 25-2024 کے بجٹ میں پاکستان کے دوسرے گرین فیلڈ ہوائی اڈے نیو گوادر ائیرپورٹ کے لیے 3 ارب 5 کروڑ 6 لاکھ روپے مختص کردیےگئے ہیں۔

دستاویزات کے مطابق بلڈنگ، اسٹرکچر پر 2 ارب 19 کروڑ 26 لاکھ روپے، ٹیلی کمیونیکیشن ورک کے لیے 49 کروڑ 99 لاکھ روپے خرچ ہوں گے، مالی سال 25-2024 میں فرنیچر کی خریداری کے لیے 13 کروڑ خرچ ہوں گے اور کنسلٹنسی ورک پر 17 کروڑ 80 لاکھ روپے خرچ ہوں گے۔

قبل ازیں گزشتہ مالی سال میں 5 ارب روپے رکھے گئے تھے۔

گوادر ائیرپورٹ کا آپریشنل حصہ ستمبر میں مکمل ہوگا، ائیرپورٹ آپریشنز دسمبر 2024 تک شروع ہونے کی توقع ہے، ہوائی اڈے کے آپریشنل حصے کا صرف 4 فیصد کام باقی ہے۔

حکام کا کہنا تھا کہ ائیرپورٹ سے متعلقہ دیگر ترقیاتی(روڈ نیٹ ورک اور دیگر)کام دسمبر 2025 تک مکمل ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔