میری توجہ پاکستان کو بڑی ٹیسٹ ٹیموں کیخلاف سیریز جتوانا ہے

ریڈ بال فارمیٹ کے ہیڈکوچ جیسن گلیسپی نے کرکٹرز کو اپنے عزائم کا بتادیا


Zubair Nazeer Khan July 07, 2024
ریڈ بال فارمیٹ کے ہیڈکوچ جیسن گلیسپی نے کرکٹرز کو اپنے عزائم کا بتادیا (فوٹو: فائل)

قومی ٹیم کے ریڈ بال فارمیٹ کے ہیڈکوچ جیسن گلسپی کا کہنا ہے کہ میرے لیے پاکستان آنا بہترین تجربہ ہے، ٹیم کی کوچنگ کیلئے بیتاب ہوں۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ٹیسٹ فارمیٹ میں قومی ٹیم کے نئے کوچ جیسن گلسپی نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کی کوچنگ کیلئے ہاں کرنے سے قبل سابق کرکٹر شان ٹیٹ اور دیگر سے رابطہ کیا جس پر مثبت رپورٹ ملی۔

انہوں نے کہا کہ میری ساری توجہ ٹیسٹ ٹیم کو بڑی ٹیموں کے خلاف جیت دلوانے پر ہوگی، پاکستان شاہینز کیساتھ کام کرنے کا تجربہ اچھا تھا، ٹیم کافی باصلاحیت ہے لیکن انہیں پرفارمنس میں تسلسل لانا ہوگا۔

مزید پڑھیں: پاک بنگلادیش ٹیسٹ سیریز؛ ممکنہ شیڈول منظر عام پر

جیسن گلیسپی کا کہنا تھا کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپٸن شپ میرا اصل ہدف ہے، اس کیلئے ہمیں بہت محنت کرنے کی ضرورت ہے، جتنی زیادہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلیں گے اتنا فاٸدہ ہوگا۔ ٹیم کی سلیکشن کنڈیشنز اور فٹنس معیار کو دیکھتے ہوئے کی جائے گی جو پرفارم کرے گا اسکواڈ حصہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ گیری کرسٹن سے پاکستان ٹیم کے حوالے سے بات ہوئی ہے، جو لڑکے مختلف فارمیٹ کھیل رہے ہیں ان کے لیے بھی پلان بناٸیں ہیں۔ شان مسعود سے بات ہوئی تاہم ملاقات نہیں ہوسکی، مجھے انکا مثبت انداز میں کھیلنا پسند ہے۔

مزید پڑھیں: بنگلادیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز؛ شان ہی کپتان ہوں گے، بڑا اعلان

ریڈ بال کوچ نے کہا کہ شاہینز ٹیم کے ساتھ جاکر نوجوان کھلاڑیوں کو دیکھنا چاہتا ہوں، بنگلادیش اور انگلینڈ کے خلاف کنڈیشن کے حوالے سے سلیکشن کریں گے۔ ہر ایک پلیٸرکے حوالے سے سلیکشن کے پر بات کریں گے البتہ وائٹ بال کی کپتانی کے حوالے سے میرا کوئی تعلق نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ انگلینڈ اپنے طرز کی کرکٹ کھیلتا ہے لیکن ہمیں ڈسپلن اور اسمارٹ کرکٹ کھیلنے کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں: شاہین، سُسر شاہد آفریدی کا میچ دیکھنے کیلئے تماشائی بن گئے

واضح رہے کہ آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے جیسن گلسپی دورہ ڈارون آسٹریلیا کیلئے پیر سے شروع ہونے والے پاکستان شاہینز کے تربیتی کیمپ کی نگرانی کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں