بل ادائیگی والے علاقوں میں 12 گھنٹے لوڈشیڈنگ پر کے الیکٹرک نیپرا کو نوٹس

مکین بروقت بجلی کا بل ادا کرتے ہیں، مگر طویل لوڈشیڈنگ سے مسلسل اذیت دی جارہی ہے، درخواست گزار


کورٹ رپورٹر July 08, 2024
(فوٹو فائل)

سندھ ہائیکورٹ نے بروقت بل ادا کرنے والے علاقوں میں بھی بجلی کی 12، 12 گھنٹے کی لوڈشینگ کیخلاف درخواست پر کے الیکٹرک، نیپرا و دیگر کو نوٹس جاری کردیا۔


ہائیکورٹ میں بروقت بل ادا کرنے والے علاقوں میں بھی کے بجلی کی 12، 12 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل نے مؤقف دیا کہ نارتھ ناظم آباد فیڈر میں 12، 12 گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے۔ کے الیکٹرک کے مطابق یہ فیڈر ''لو لاسز'' میں آتا ہے۔


درخواست گزار کے مطابق مکین بروقت بجلی کا بل ادا کرتے ہیں، مگر طویل لوڈشیڈنگ سے مسلسل اذیت دی جارہی ہے۔


عدالت نے کے الیکٹرک، نیپرا و دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین کو 2 ہفتے میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں