کے الیکٹرک سروس ڈیلیوری کو بہتر بنانے پر توجہ دے وزیرخزانہ

وفاقی وزیر خزانہ سے کے الیکٹرک کے نمائندہ وفد کی ملاقات،پوسٹ آفس کے ذریعے بلوں کی ادائیگیوں میں تاخیر کامعاملہ اٹھایا


Irshad Ansari July 08, 2024
کے الیکٹرک کا وفد وزیرخزانہ سے ملاقات کررہا ہے ( فوٹو: ایکسپریس نیوز)

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کے الیکٹرک کو پوسٹ آفس کے ذریعے جمع ہونے و الے بلوں کی ادائیگیوں میں تاخیر کا معاملہ حل کرنے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا ہے کہ کے ای کی ٹیم کراچی میں سروس ڈیلیوری کو بہتر بنانے پر توجہ دے۔

وزارت خزانہ کے مطابق کے الیکٹرک کے وفد نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات کی ہے، اس ملاقات میں کے الیکٹرک کے نمائندوں نے وزیر خزانہ کو بتایا کہ رواں سال کے شروع میں حکومت اور کے الیکٹرک کے درمیان طے پانے والے معاہدے نے سے بہت سے مسائل حل ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزیدبتایا کہ کے الیکٹرک اب اپنے انرجی مکس کو بہتر بنانے کے لیے نئے جنریشن پراجیکٹس پر عمل درآمد پر بھرپور طریقے سے کام کر رہا ہے ۔

اس موقع پر کے الیکٹرک کے وفد نے وزیر خزانہ کے ساتھ پوسٹ آفس کے ذریعے جمع ہونے والے کے ای کے صارفین کے بلوں کی تاخیر سے ادائیگی کا مسئلہ اٹھایا جس پر سینیٹر محمد اورنگزیب نے کے الیکٹرک کے وفد کو یقین دلایا کہ کے الیکٹرک حکام کو پوسٹ آفس کے ذریعے جمع ہونے والے بلوں کی ادائیگیوں میں تاخیر کا معاملہ حل کیا جائے گا۔

انہوں نے کے ای کی ٹیم سے کہا کہ وہ کراچی میں سروس ڈیلیوری کو بہتر بنانے پر توجہ دیں اور سستی پیداواری صلاحیت میں اضافے کے لیے اپنے منصوبے کو تیز کریں، تاکہ بجلی کی قیمت کو کم کیا جا سکے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں