انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان
اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 280روپے 50پیسے کی سطح پر مستحکم رہی
عالمی سطح پر خام تیل خصوصاً عرب لائٹ کروڈ آئل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور بتدریج ڈی ویلیوایشن سینٹینٹس کے باعث پیر کو بھی انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اتارچڑھاؤ کے بعد اضافے کا رحجان رہا۔
سروسز ایکسپورٹس میں اضافے اور سسٹم میں انفلوز بڑھنے کے باوجود انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا۔ کاروباری دورانیے کے دوران انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر کاروبار کے اختتام پر13پیسے کے اضافے سے 278روپے 50پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔
اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 280روپے 50پیسے کی سطح پر مستحکم رہی۔