جیمز اینڈرسن لارڈز میں کیریئر کا آخری ٹیسٹ کھیلنے کے لیے تیار

یہ کامیاب ترین انگلش ٹیسٹ بولر کے کیریئر کا 188 واں ٹیسٹ ہوگا


Sports Desk July 09, 2024
(فوٹو: فائل)

انگلش فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن لارڈز میں کیریئر کا آخری ٹیسٹ کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔

اگرچہ وہ اب بھی ماضی کی طرح عمدہ بولنگ کررہے ہیں مگر ٹیم انتظامیہ کا فیصلہ قبول کرکے آگے بڑھنے کو ترجیح دی، وہ ویسٹ انڈیز سے ہوم سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے بعد طویل فارمیٹ کو بھی خیرباد کہہ دیں گے، میچ کا بدھ کو آغاز ہوگا۔

یہ کامیاب ترین انگلش ٹیسٹ بولر کے کیریئر کا 188 واں ٹیسٹ ہوگا، انھوں نے 21 برس قبل اسی وینیو پر ڈیبیو پر 5 وکٹیں اڑا کر عمدہ شروعات کی تھی۔

مزید پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی کا مجوزہ شیڈول سامنے آگیا، پاک بھارت میچ کب ہوگا؟

اینڈرسن نے گذشتہ دنوں اپنی کاؤنٹی لنکا شائر کی جانب سے 35 رنز کے عوض 7 وکٹوں کی عمدہ کارکردگی بھی دکھایئی، وہ رواں سمر انگلش ڈریسنگ روم میں بطور مینٹور رہ سکتے ہیں، کوچنگ کے شعبے میں بھی جانے کا امکان ہے لیکن ابھی اس پر کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں