پی سی بی نے دو خواتین کھلاڑیوں پر بھاری جرمانے عائد کردیے

پاکستان ویمنزٹیم کی وکٹ کیپر بیٹرناجیہ علوی اورکالج فار ویمن یونیورسٹی کی کپتان عائشہ امجد جھگڑ پڑی تھیں


Sports Reporter July 09, 2024
فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پاکستان ویمنزٹیم کی وکٹ کیپر بیٹرناجیہ علوی اور ڈومیسٹک کنٹریکٹ کی حا مل عائشہ امجد پر بھاری جرمانے عائد کردیے۔

بورڈ کے تحت 25 برس اور اس سے کم عمر کھلاڑیوں کے لیے منعقدہ پی سی بی ویمنز کرکٹ یونیورسٹی ٹورنامنٹ کے دوران لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی کپتان عائشہ امجد اور ٹیم کی کھلاڑی ناجیہ علوی ڈریسنگ روم میں جھگڑ پڑی تھیں۔

پی سی بی کی 5 رکنی تحقیقاتی کمیٹی نے معاملے کی چھان بین اورانٹرویوز کے بعد دونوں ویمن کرکٹرز کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا تھا۔

بورڈ نے ویمنزٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے قومی ٹیم کی رکن اور سینٹرل کنٹریکٹ کی حامل 22 سالہ ناجیہ علوی پرایک لاکھ روپے جبکہ عائشہ امجد پر 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں