کراچی یونائیٹڈ اور برطانوی کلب کے درمیان یادداشت پر دستخط

شراکت داری کا مقصد کھیل کی بہترین تکنیک کے تبادلے، کھلاڑیوں کے لیے نئے مواقعوں اورکوچز کوجدید ترین تربیت کی فراہمی ہے


Sports Reporter July 09, 2024

پاکستان کے فٹبالرزاور کوچز کی برطانیہ میں تربیت اور ملک میں کھیل کے فروغ اور جدید تکنیک سے آگاہی کے لیے معاونت کے لیے کراچی یونائیٹد اور برطانیہ کے معروف سوئنڈن ٹاون ایف سے کے درمیان شراکت داری کے لیے باہمی مفاہمت کی یاداشت پردستخط ہوگئے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق برطانیہ کی رائل ایگری کلچرل یونیورسٹی میں منعقدہ تقریب میں کراچی یونائیٹیڈ کے کھلاڑی اور کوچز بھی موجود تھے۔

شراکت داری کا مقصد کھیل کی بہترین تکنیک کے تبادلے، کھلاڑیوں کے لیے نئے مواقعوں اورکوچز کوجدید ترین تربیت کی فراہمی شامل ہے۔

کوچنگ ورکشاپس اورتربیتی پروگرامات کے ذریعہ ان کی مہارت،تکنیک اورآگاہی میں اضافہ کیا جائے گا۔ فٹبالرز اورکوچزکو تبادلے کے پروگرام کے تحت اعلیٰ تربیت دی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں