باس کو کیوں قتل کیا سافٹ ویئر انجینئر نے عدالت میں وجہ بتادی

نوید سے گفتگو کے دوران طنزیہ لہجے پر طیش میں آکر چھری کے وار کردیے، ملزم کا بیان


کورٹ رپورٹر July 10, 2024
(فوٹو: فائل)

تنخواہ نہ ملنے پر سی ای او کو قتل کرنے والے سافٹ ویئر انجینئر کو عدالت نے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔


جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کے روبرو تنخواہ نہ دینے پر سافٹ ویئر ہاؤس کے سی ای او نوید کو قتل کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے ملزم کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔


ٹیپو سلطان پولیس نے ملزم شعیب کو عدالت میں پیش کیا، جہاں ملزم نے بیان دیتے ہوئے بتایا کہ میں کمپنی میں سافٹ ویئر انجینئر کی حیثیت سے کام کررہا ہوں۔ ہمیں 3 ماہ سے تنخواہ نہیں ملی۔


یہ خبر بھی پڑھیں: کراچی؛ تنخواہ نہ ملنے پر کمپنی سی ای او کے قتل کا مقدمہ درج


ملزم نے بتایا کہ میں نوید سے بات کررہا تھا تو محسوس ہوا کہ یہ میرا مذاق اڑاتا ہے۔ کچن سے چھری اٹھا کر لایا، دوبارہ بات چیت کی تو پھر اس کا لہجہ طنزیہ تھا، طیش میں آکر چھری کے وار کردیے۔


تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم کا سی آر او کرانا ہے، ریمانڈ دیا جائے، جس پر عدالت نے 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ملزم کو پولیس کے حوالے کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں