لاہور سے لاپتہ ہونے والے بزرگ پبلشر کی لاش فیصل آباد سے برآمد

بک ہوم لاہور کے مالک دو روز قبل گھر سے نکلے اور پھر لاپتہ ہوگئے تھے، بیٹے کی مدعیت میں اغوا کا مقدمہ درج کیا گیا


سید مشرف شاہ July 10, 2024
فوٹو فائل

پنجاب کے دارالحکومت کے علاقے نشتر کالونی سے لاپتہ ہونے والے بزرگ پبلشر کی لاش فیصل آباد سے برآمد ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نشتر کالونی کے رہائشی اور بک ہوم لاہور کے مالک رانا عبد الرحمان دو روز قبل گھر سے نکلے اور پھر اُن کا اہل خانہ سے رابطہ نہیں ہوا۔

اہل خانہ نے اپنے طور پر انہیں تلاش کرنے کی کوشش کی اور پھر ناکامی کے بعد پولیس میں تحریری درخواست جمع کرائی۔ بیٹے عاطف کی مدعیت میں رانا عبد الرحمان کے اغوا کا مقدمہ درج کیا گیا۔

بیٹے نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ رانا عبد الرحمان کا گھر سے نکلنے کے بعد فون بند ہوا اور پھر کوئی رابطہ نہیں ہوا، ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں۔

پنجاب پولیس نے اطلاع دی ہے کہ فیصل آباد سے ایک لاش برآمد ہوئی جسے ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کیا گیا تو وہاں شناخت رانا عبدالرحمان کے نام سے ہوئی۔ اہل خانہ نے بھی رانا عبد الرحمان کو شناخت کرلیا، پولیس نے موقع سے شواہد اکھٹے کرنے کے بعد تحقیقات بھی شروع کردی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں