عامر لیاقت ویڈیوز کیس میں یاسر شامی عدالت میں پیش

بشری اقبال کے وکیل کی یاسر شامی کی ضمانت مسترد کرنے کی درخواست


کورٹ رپورٹر July 11, 2024
بشری اقبال کے وکیل کی یاسر شامی کی ضمانت مسترد کرنے کی درخواست

سیشن عدالت ایسٹ نے معروف ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کے مقدمے میں یاسر شامی کی درخواست ضمانت کی سماعت وکیل صفائی کی عدم حاضری پر ملتوی کردی۔

کراچی سٹی کورٹ میں سیشن عدالت کے روبرو معروف ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کے مقدمے میں ملزم یاسر شامی کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ ملزم یاسر شامی عدالت میں پیش ہوئے۔

تفتیشی افسر سے عدالت نے استفسار کیا کہ چالان جمع کروایا تھا کیا ہوا۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ عدالت نے چالان مسترد کردیا ہے۔

بشری اقبال نے کہا کہ سارا ڈیٹا اور شواہد موجود ہیں، ضمانت مسترد کی جائے۔ یاسر شامی کے وکیل عدالت میں پیش نہ ہوئے، جس پر عدالت نے سماعت 25 جولائی تک ملتوی کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں