سندھ ہائیکورٹ درخت کاٹنے کے خلاف میئر کراچی سمیت دیگر کو نوٹس

ڈی جی پارکس نے حکم دیا، جیل چورنگی کے اطراف سے درخت کاٹ دیے گئے، عدالت نے حکم امتناع جاری کررکھا ہے، درخواست گزار


کورٹ رپورٹر July 11, 2024
(فوٹو: فائل)

سندھ ہائی کورٹ نے شہری حکومت کی جانب سے درخت کاٹنے کے اقدام کے خلاف درخواست پر میئر کراچی سمیت دیگر کو نوٹس جاری کردیے۔


شہری حکومت کی جانب سے درخت کاٹنے کے اقدام کے خلاف درخواست پر ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی، جس میں درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ میئر کراچی کی ہدایت سے ڈی جے پارکس نے درخت کاٹنے کا حکم دیا۔ جیل چورنگی کے اطراف سے درخت کاٹ دیے گئے ہیں جب کہ عدالت نے درخت کاٹنے پر حکم امتناع جاری کر رکھا ہے۔


عدالت نے میئر کراچی سمیت دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کرلیا اور سماعت 21 اگست تک ملتوی کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں