کراچی میں مذہبی تقریبات کیلئے آنے والے ایک اور غیرملکی شہری کو لوٹ لیا گیا

بھارت سے مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے کراچی آئے ہوئے غیرملکی شہری کارروائی نہیں کرنا چاہتا، پولیس


طحہ عبیدی July 13, 2024
ڈاکر غیرملکی شہری سے 3 ہزار امریکی ڈالر اور 12 ہزار پاکستانی روپے لوٹ کر فرار ہوگئے—فوٹو: فائل

شہر قائد میں مذہبی تقریبات کے لیے آنے والے ایک اور غیر ملکی شہری کو لوٹ لیا گیا اور ڈکیتی کا واقعہ نارتھ ناظم آباد میں پیش آیا۔

پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں سفید کار میں موجود دو افراد نے ایک اور غیر ملکی شہری نصرت کو تلاشی کے بہانے سے روکا اور لوٹ لیا، ڈاکو غیرملکی شہری سے 3 ہزار امریکی ڈالر اور 12 ہزار روپے پاکستانی روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔

ان کا کہنا تھا کہ نصرت نامی غیر ملکی شہری بھارت سے مذہبی تقریبات کی ادائیگی کے لیے پاکستان آیا تھا ۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ غیر ملکی شہری قانونی کارروائی نہیں چاہتا البتہ پولیس نے جائے وقوع کی سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد اکھٹے کرلیے ہیں، ملزمان نے لوٹ مار کے لیے جو گاڑی استعمال کی اُس پر جعلی نمبر پلیٹ لگی ہوئی ہے۔

حکام نے بتایا کہ پولیس ملزمان کی گرفتاری کے لیے شواہد اکھٹے کر رہی ہے۔

خیال رہے کہ کراچی میں گزشتہ روز آرٹلری میدان تھانے کی حدود میں بھی فرانس سے مذہبی تقریبات کے لیے آئے ہوئے شہری سے 5 ہزار امریکی ڈالر چھینے گئے تھے اور ملزمان کا طریقہ واردات بھی اسی طرح کا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں