اسکواش چیمپین شپ حمزہ خان عبداللہ نواز پری کوارٹر فائنل پہنچ گئے

پاکستان کے تیسرے کھلاڑی محمد حذیفہ ابراہیم کا سفر 32 کھلاڑیوں کے راؤنڈ میں ہی ختم


Zubair Nazeer Khan July 14, 2024
پاکستان کے تیسرے کھلاڑی محمد حذیفہ ابراہیم کا سفر 32 کھلاڑیوں کے راؤنڈ میں ہی ختم (فوٹو: فائل)

پاکستان کے کھلاڑی دفاعی چیمپین محمد حمزہ خان اور عبداللہ نواز حریفوں کو شکست دیکر عالمی جونئیر اوپن اسکواش چیمپین شپ کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

اطلاعات کے مطابق امریکا کے شہر ہیوسٹن میں جاری چیمپین شپ کے بوائز انڈر 19 ایونٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرنے والے پاکستان کے محمد حمزہ خان نے 32 کھلاڑیوں کے راؤنڈ میں مصر کے یوسف مبارک کو 0-3 سے مات دی۔

کوارٹر فائنل کے لیے ان کا مقابلہ مصر ہی کے کھلاڑی اسل مروان سے ہوگا۔

دوسری جانب پاکستان کے عبداللہ نواز نے بھی ایک جان توڑ مقابلے کے بعد کینیڈا کی نمائندگی کرنے والے واسع مقصود کو 2-3 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی، جہاں ان کا ٹکراؤ مصری کھلاڑی عمر اعظم سے طے ہے۔

مزید پڑھیں: عالمی جونیئر اسکوش چیمپئن شپ، دفاعی چیمپئن حمزہ خان تیسرے راونڈ میں پہنچ گئے

پاکستان کے تیسرے کھلاڑی محمد حذیفہ ابراہیم کا سفر 32 کھلاڑیوں کے راؤنڈ میں ہی ختم ہوگیا، پری کوارٹر فائنل کے لیے ہونے والے میچ میں ملائیشیا کے ڈینیل ہیئروتھ جیفری نے حذیفہ ابراہیم کو 1-3 سے ہراکر ایونٹ سے باہر کردیا۔

ڈینیل نے گزشتہ ماہ اسلام اباد میں منعقدہ ایشین جونیئر چیمپین شپ کے فائنل میں حمزہ خان کا مقابلہ کیا تھا۔

دریں اثنا چیمپین شپ کے ٹاپ سیڈ کھلاڑی مصر کے محمد زکریا اور گرلز انڈر 19 ایونٹ کی دفاعی چیمپیئن مصر ہی کی امینہ عارفی نے بھی اپنے مقابلے جیت کر اگلے راؤنڈ میں رسائی پالی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں