پنجاب پولیس نے نابینا شخص کا چوری شدہ رکشہ برآمد کر کے مالک کے حوالے کردیا

گڑہی شاہو کے رہائشی مدثر نے رکشہ کرایے پر عامر نامی شخص کو دیا جو لے کر فرار ہوگیا تھا


سید مشرف شاہ July 16, 2024
فوٹو ایکسپریس

پنجاب کے دارالحکومت کے علاقے گڑھی شاہو کی پولیس نے نابینا شخص کا چوری شدہ رکشہ تلاش کر کے مالک کے حوالے کردیا۔

تفصیلات کے مطابق گڑھی شاہو کے 32 سالہ نابینا رہائشہ مدثر نامی شخص نے رکشہ عامر نامی ڈرائیور کو کرایے پر دیا تھا جسے وہ لے کر فرار ہوگیا تھا۔

مالک نے گڑھی شاہو پولیس میں رکشے سے متعلق درخواست جمع کرائی جس پر ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبد الحنان نے نوٹس لے کر ایس ڈی پی او سرکل سول لائن منور احمد ڈوگر کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی۔

ایس ڈی پی او سرکل سول لائن منور احمد ڈوگر کی سربراہی میں سب انسپیکٹر ریاست علی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے مدثر کا رکشہ برآمد کر کے اُسے مالک کے حوالے کردیا۔

نابینا شخص نے اپنا رکشہ واپس مل جانے پر پولیس کا شکریہ ادا کیا اور ڈھیروں بھی دعائیں دیں۔ ایس پی سول لائنز نے کامیاب کارروائی اور معذور شہری کی مدد کرنے پر پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں