مخصوص نشستیں سپریم کورٹ کے فیصلے پرالیکشن کمیشن کا اجلاس کل ہوگا

اجلاس کل سہ پہر تین بجے ہوگا جس میں پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں دینے سے متعلق قانونی نکات کا جائزہ لیا جائے گا


آمنہ علی July 17, 2024
فوٹو: فائل

قومی و صوبائی اسمبلیوں میں مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کے سپریم کورٹ کے فیصلے پر الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس کل ہوگا، اجلاس میں عدالتی حکم کی روشنی میں عمل درآمد کے مختلف پہلوؤں پرغور کیا جائے گا۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اجلاس کی صدارت میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کا اہم اجلاس کل اسلام آباد میں ہوگا، جس میں مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کے لیے مختلف پہلوؤں پر غور کیا جائے گا۔

اجلاس میں سیکریٹری الیکشن کمیشن، الیکشنز اور لیگل ونگز کے سربراہ الیکشن کمیشن کو سپریم کورٹ کے فیصلے پر بریفنگ دبریفنگ دیں گے۔

اجلاس کل سہ پہر تین بجے ہوگا جس میں پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں دینے سے متعلق قانونی نکات کا جائزہ لیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔