کینیڈین ٹیم نے پاکستان میں ایوی ایشن سیکیورٹی کو بین الاقوامی معیار کے مطابق قرار دے دیا

ٹیم نےپی آئی اے کی کینیڈا کے لیے براہ راست پروازوں سے متعلق اقدامات پر توجہ مرکوز کی، ترجمان اے ایس ایف


آفتاب خان July 18, 2024
ترجمان اے ایس ایف نے بتایا کہ کینیڈا کی ٹیم نے سیکیورٹی انتظامات تسلی بخش قرار دے دیے—فوٹو: اے ایس ایف

ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے ترجمان نے کہا کہ کینیڈیا کے محکمہ شہری ہوابازی اور ٹرانسپورٹ کی ٹیم نے کراچی ایئرپورٹ کے جائزے کے بعد سیکیورٹی کے انتظامات تسلی بخش اور عالمی معیار کے مطابق قرار دی دہے۔

ترجمان اے ایس ایف نے بتایا کہ کینیڈا کے ہوابازی اور محکمہ ٹرانسپورٹ کی دو رکنی ٹیم مس باربرادرت کی سربراہی میں تین روزہ ایوی ایشن سکیورٹی اسسٹمنٹ پررواں ماہ 15 جولائی کو کراچی ائیرپورٹ پہنچی تھی۔

انہوں نے کہا کہ اس جانچ کا مقصد کراچی ائیرپورٹ پر ایوی ایشن سیکورٹی کو بین الاقوامی معیار پر پرکھنا اور براہ راست پی آئی اے کی کینیڈا جانے والی پروازوں کےلیے اضافی سیکیورٹی اقدامات کو جانچنا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایوی ایشن سیکیورٹی اسیسمنٹ ٹیم نے ائیرپورٹ کے سیکیورٹی انتطامات کا عملی جائزہ لینے کے لیے کراچی ائیرپورٹ کا دورہ کیا، چیف سیکیورٹی افسر، ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس کراچی نے انہیں بریفنگ دی اور پوری اسیسمنٹ کے دوران انسپکشن ٹیم نے ہوائی اڈے پر مختلف حفاظتی اقدامات کے نفاذ کا بغور معائنہ کیا۔

ترجمان نے بتایا کہ ٹیم نےخاص طور پر ان اضافی اقدامات پر توجہ مرکوز کی جو پی آئی اے کی کینیڈا کے لیے براہ راست پروازوں کے لیے اختیار کیے جا رہے ہیں۔

کینیڈین ٹیم کی اسیسمنٹ کی اختتامی تقریب سی ایس او کراچی ائیرپورٹ کے آفس میں منعقد ہوئی، ترجمان اے ایس ایف کے مطابق تقریب کے دوران انسپکشن ٹیم نےپاکستان میں ایوی ایشن سیکیورٹی کے انتظامات کو تسلی بخش اور بین الاقوامی معیار کے مطابق قرار دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔