کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 13 سال کی کم ترین سطح پر آگیا اسٹیٹ بینک
مالی سال 23-2022 میں کرنٹ اکاونٹ خسارہ 3 ارب 27 کروڑ ڈالر رہا تھا
مالی سال 24-2023 میں کرنٹ اکاؤنٹ (جاری کھاتہ) خسارہ 68 کروڑ ڈالر رہا جو 13 سال کا کم ترین خسارہ ہے۔
اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق درآمدات میں کمی اور ترسیلات میں اضافے سے مالی سال 24-2023 کے دوران جاری کھاتے کے خسارے میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔
مرکزی بینک کے مطابق گزشتہ مالی سال میں جاری کھاتے ( کرنٹ اکاؤنٹ ) کا خسارہ 68 کروڑ ڈالر تک محدود رہا جو مالی سال 23-2022 میں 3 ارب 27 کروڑ ڈالر تھا۔
اعدادوشمار کے مطابق جون 2024 میں جاری کھاتے کا خسارہ 32 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہا، ترسیلات میں 11 فیصد اور تجارتی خسارے میں 6 فیصد کمی نے جاری کھاتے کے خسارے پر قابو پانے میں اہم کردار ادا کیا۔