ویمنز ٹی20 ایشیاکپ پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں ایک اور شکست

پاکستانی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے محض 108 رنز بنا سکی، بھارت نے اسکور تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا


Sports Reporter July 19, 2024
فوٹوَ: انٹرنیٹ

بھارت نے پاکستان کو اے سی سی ویمنز ٹی20 ایشیاکپ میں 7 وکٹوں سے ہرادیا۔

دمبولا میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے اپنے پہلے میچ میں پاکستانی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19.2 اوورز میں محض 108 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے سدرہ امین 25 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہیں جبکہ طوبی حسن اور فاطمہ ثنا نے 22، 22 رنز کی اننگز کھیلی۔ بھارتی بولر دپتی شرما نے بہترین بولنگ کرتے ہوئے تین وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں بھارتی ٹیم نے 109 رنز کا ہدف 14.1 اوررز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

مزید پڑھیں: ویمنز ٹی20 ایشیاکپ؛ کپتان ندا ڈار بھارت کیخلاف جیت کیلئے پرعزم

بھارت کی جانب سے سمرتی مندھانا نے 45 اور شفالی ورما نے 40 رنز اسکور کیے۔

واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم کی کپتان ندا ڈار کا 150 واں ٹی20 انٹرنیشنل میچ تھا مگر وہ اپنی کارکردگی سے اس میچ کو یادگار نہ بناسکیں اور محض 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئیں۔

پاکستانی ٹیم ایونٹ میں اپنا دوسرا میچ اتوار کو نیپال کے خلاف کھیلے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں