موبائل فون میں بیکٹیریا ٹوائلٹ میں لے جانے سے گریز کریں

الیکٹرانکس کی اشیاء کا مختلف کیمیکلز اور اسپرے کے پاس ہونا انسانی صحت کے لئے نقصان کا باعث بن سکتا ہے


Khurram Mansoor Qazi July 01, 2014
الیکٹرانکس کی اشیاء کا مختلف کیمیکلز اور اسپرے کے پاس ہونا انسانی صحت کے لئے نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔ فوٹو : فائل

باتھ روم میں فون ساتھ لے کر مت جائیں کیوں کہ ایسا کرنے سے آپ صحت کے مسائل سے دوچار ہو سکتے ہیں۔

حفظان صحت کے عالمی دن کے حوالے سے سینٹ جوزف ہیلتھ کیئر انفیکشن کنٹرول سینٹر میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں سینٹر کی منیجر اینی بیالاچوسکی نے سمارٹ فون اور ٹیبلیٹس پر اپنی تحقیق کے بارے میں شرکاء کو آگاہ کیا۔ بیالاچوسکی کا کہنا ہے کہ الیکٹرانکس کی اشیاء کا مختلف کیمیکلز اور اسپرے کے پاس ہونا انسانی صحت کے لئے نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔




قریب ہی موجود کیمیکلز کے باعث موبائل کی شعاعوں سے ایک خاص قسم کا بیکٹیریا (E.coli) جنم لیتا ہے جو انسان کو فلو میں مبتلا کردیتا ہے، یہ مختلف امراض کی پرورش کا باعث بھی بن سکتا ہے، لہٰذا ہمیں اس بارے میں فکر مند ہونا چاہیے۔ بدقسمتی سے اس بارے میں تحقیقات کا دائرہ کار محدود ہے کہ ہمارے ہاتھ میں موجود آلات سے نکلنے والی شعاعیں ہمیں کتنا اور کس طرح نقصان پہنچا رہی ہیں۔ اینی مزید کہتی ہیں کہ برطانیہ میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق یہاں ہر 6 میں سے ایک موبائل میں یہ بیکٹیریا (E.coli) موجود ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔