پی ٹی آئی پر پابندی کی حمایت کرنی ہے یا نہیں پی پی کا مشاورتی اجلاس بلانے کا فیصلہ

اجلاس میں اراکین کی رائے لے کر پابندی سے متعلق حکومت کی حمایت کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا، ذرائع


افضال طالب July 21, 2024
(فوٹو : فائل)

پاکستان پیپلزپارٹی نے تحریک انصاف پر حکومت کی جانب سے ممکنہ پابندی عائد کرنے کے معاملے پر پارٹی کا اعلیٰ سطح کا مشاورتی اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کی زیر صدارت ہوگا اور وہ بیرون ملک سے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کریں گے جبکہ مرکزی اور صوبائی قیادت بھی اجلاس میں شریک ہوں گی۔

اجلاس میں حکومتی اتحادی جماعت ن لیگ کی جانب سے پی ٹی آئی پر پابندی کے حوالے سے رائے لی جائے گی اور پھر اس کی بنیاد پر پابندی کے حوالے سے حکومت کی حمایت کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

ذرائع پیپلز پارٹی کے متعدد رہنماؤں پی ٹی آئی پر پابندی کے حق میں نہیں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں