عالمی جونیئر ٹیم اسکواش میں پاکستان کی فتوحات کا سلسلہ جاری

ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں قومی ٹیم کا مقابلہ کولمبیا سے ہوگا


Zubair Nazeer Khan July 21, 2024
عبداللہ نواز نے آّسٹریلوی کھلاڑی کو 0-3 سے شکدت دی—فوٹو: فائل

عالمی جونیئر ٹیم اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کی فتوحات کا سفرجاری ہے جہاں قومی جونیئر ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا کی مضبوط ٹیم کو 0-2 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔

امریکا کے شہر ہیوسٹن سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ایونٹ میں ناقابل تسخیر پاکستان نے پری کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا کو یکطرفہ مقابلے میں 0-2 سے باآسانی شکست دے دی۔

پہلے میچ میں عبداللہ نواز نے حیدر نقوی کو 0-3 سے قابو کیا جبکہ دوسرے میچ میں سابق عالمی جونیئر چیمپین اور قومی کپتان محمد حمزہ خان نے تھامس اسکواٹ کو کوئی گیم ہارے بغیر اسی اسکور سے زیر کر لیا۔

قومی ٹیم کو ایونٹ کے سیمی فائنل میں رسائی کے لیے کوارٹر فائنل میں کولمبیا سے مقابلہ ہوگا۔

واضح رہے کہ گروپ مرحلے میں پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں جرمنی اور دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ کی مضبوط ٹیموں کو شکست دی تھی۔

عالمی جونیئر ٹیم اسکواش چیمپیئن شپ کے دیگر کوارٹر فائنلز میں ٹاپ سیڈ مصر کا دفاعی چیمپئین سیڈ 8 انگلینڈ، سیڈ 4 کوریا کا سیڈ6 بھارت، سیڈ7 امریکا کا سیڈ 13 جنوبی کوریا سے مقابلہ ہوگا۔

کوارٹر فائنل میں کامیابی کی صورت میں پاکستان کا سیمی فائنل میں مصر اور انگلینڈ کے درمیان مقابلے کی فاتح ٹیم سے ٹکراؤ ہوگا۔

دوسری جانب ویمن ایونٹ کے کوراٹر فائنلز میں ٹاپ سیڈ مصر کا نیوزی لینڈ، سیڈ2 امریکا کا انگلینڈ، ملائشیا کا بھارت اور ہانگ کانگ کا کینیڈا سے مقابلہ ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں